Duration 2:32

Iron Dome

184 watched
0
7
Published 15 May 2021

اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم کیا ہے؟ اسرائیل کی حالیہ ظالمانہ کارروائیوں کو retaliate کرتے ہوئے حماس نے اسرائیل پر 1500روکٹس فائر کئے اسرائیلی defense forcesکا دعویٰ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر defense systemآئرن ڈوم نے فضا میں ہی تباہ کر دیے ہیں۔ آئرن ڈوم کا success rate تقریباً 90%ہے۔ آئرن ڈوم کیسے کام کرتا ہے؟ آئرن ڈوم ان numerous anti-missile systems میں سے ایک ہے جو اسرائیل میں billions of dollars لگا کر deployکیے گیے ۔ یہ systemریڈار کی مدد سے اسرائیل پر فائرکیے گئے راکٹس کو ٹریک کرتا ہے اور ان کو روکنے کے لیے ’انٹرسیپٹ‘ کرنے والے میزائل فائرکرتا ہے۔ آئرن ڈوم ایک موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم ہے جسے رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز نے تیار کیا ہے۔یہ زیادہ آبادی والے علاقوں پر 4-70 کلومیٹر (2.5-63 میل) کے فاصلے سے فائر کیے گئے روکٹس کو انٹرسیپٹ کر کے ڈسٹروئے کرنے میں کامیاب ہے۔ یہ پہلی بار 2011 میں استعمال ہوا تھا تب سے آئرن ڈوم نے ہزاروںrockets کو interceptکیا ہے ۔ یہ سسٹم اسرائیل پر فائر کئے گئے راکٹ کی لانچنگ اور trajectory کوریڈارسےdetectاور track کرتا ہے۔ اس ڈیٹا کو useکرتے ہوئے impact point بھی determineکرتا ھے ، طے کرتا ہے کہ آیا یہ rocket کسی مخصوص علاقے کے لئے خطرہ ہے۔اور ایک میزائیل فائر کردیتا ہے جو حماس کے فائر کیے گئے rocket کو ٹارگٹ پر گرنے سے پہلے ہوا میں ہی تباہ کر دیتا ہے۔ صرف ان rockets کو روکا جاتا ہے جو کہ زیادہ آبادی والے علاقوں کی جانب آ رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ نظام سستا پڑتا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق Iron dome systemکا ہر انٹرسیپٹر میزائل ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر میں پڑتا ہے۔ یہ بنایا کیسے گیا؟ آئرن ڈوم کی بنیاد سنہ 2006 میں اسرائیل اور جنوبی لبنان میں موجود حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے وقت رکھی گئی تھی۔ حزب اللہ نے ہزاروں راکٹ فائرکیے تھے جس سے اسرائیل میں کافی مالی نقصان ہوا اور درجنوں اسرائیلی بھی مارے گئے۔ ایک سال بعد اسرائیل کی state defense کمپنی رفائل ایڈوانس سسٹمز نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نیا anti-missile shield system تیار کریں گے۔ اس پروجیکٹ کے لیے امریکہ نے بھی 20 کروڑ ڈالر دیے تھے۔ کچھ برسوں کی research کے بعد یہ system سنہ 2011 میں پہلی مرتبہ جنگی حالات میں ٹیسٹ کیا گیا کیا اس کی کمزوریاں ہیں؟ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آئرن ڈوم نے اسرائیلیوں کو کئی attacksسے بچایا مگر یہ 100 فیصد کامیاب نہیں۔ 90 فیصد کامیابی کی شرح غزہ سے فائرکیے گئے rockets کے لیے تو سہی مگر futureمیں کسی اور دشمن کے خلاف حاصل کرنا مشکل ہو گی۔ کیونکہ حزب اللہ کے پاس کم وقت میں زیادہ راکٹ فائرکرنے کی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے آئرن ڈوم کے لیے ان سب کو روکنا زیادہ مشکل ہو گا۔

Category

Show more

Comments - 1